18 اپریل 2013 - 19:30
نوری مالکی کی انتخابات میں بھر پور شرکت پر تاکید

عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ عراقی عوام انتخابات میں وسیع پیمانے پر شرکت کرکے سرکاری اداروں میں بعثی عناصر کو داخل ہونے سے روکیں ۔

ابنا: عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ عراقی عوام انتخابات میں وسیع پیمانے پر شرکت کرکے سرکاری اداروں میں بعثی عناصر کو داخل ہونے سے روکیں ۔ جبکہ عراق میں شہری اور دیہی کونسلوں کے انتخابات کے موقع پر شدید حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ عراقی نیوز ایجنسی براثا کے مطابق شہری اور دیہی کونسلوں کے انتخابات کے نزدیک آنے کی بناپر بغداد سمیت ملک کے ديگر علاقوں میں شدید حفاظتی انتظامات کئے گئےہیں۔ بغداد میں پولنگ بوتھوں پر پولیس اور فوج کی نفری لگادی گئي ہے اور پولنگ بوتھوں کو ملانے والی سڑکوں پر چیک پوسٹ بنادئے گئےہیں۔ ایک شہر سے دوسرے شہر جانے والی گاڑیوں کو چیک کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک سست رفتاری سے چل رہا ہے۔ ادھر بصرہ میں سکیورٹی انچارج نے کہا تھا کہ عراق کے آبی زمینی اور فضائي حدود بیس اپریل سے بند رہیں گے ۔ کل سے ہی عراق میں شہری اور دیہی کونسلوں کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ عراق میں ہرچار سال میں ایک بار بلدیاتی انتخابات ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲